TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ
قباء پہننے سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ قَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَائٌ مِنْهَا فَقَالَ خَبَّأْتُ هَذَا لَکَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَلَبِسَهُ مَخْرَمَةُ-
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن ابوملیکہ، مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبائیں تقسیم فرمائیں لیکن حضرت مخرمہ کو عنائت نہیں فرمائی انہوں نے مجھ سے فرمایا بیٹا تم میرے ساتھ چلو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلا لو چنانچہ میں گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان ہی قباؤں میں سے ایک قباء پہنے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ میں نے تمہارے واسطے چھپا رکھی تھی حضرت مخرمہ نے اس کو دیکھا اور پھر اس کو پہن لیا۔
It was narrated that ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever drags his garment out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection.” (Sahih).