علم قیافہ سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ فَقَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا نَظَرَ إِلَی زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ فَقَالَ إِنَّ بَعْضَ هَذِهِ الْأَقْدَامِ لَمِنْ بَعْضٍ-
قتیبہ، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک روز میرے پاس حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوشی سے چمک رہے تھے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ خوش نظر آرہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے کہ تم کو علم ہے کہ (ایک آدمی کہ جس کا نام مجزز ہے جو کہ قیافہ کا علم رکھتا ہے) اس نے زید بن حارثہ کو دیکھا پھر بیان کیا کہ ان دونوں شخص کی پاؤں کی بناوٹ ایک دوسرے کے پاؤں کی بناوٹ سے ملتی ہے (یعنی دونوں پاؤں کے حصے ایک دوسرے سے ملتے ہیں ہو سکتا ہے کہ دونوں کی پاؤں کی انگلیاں یا ایڑیاں دونوں کی مشابہ ہوں گی)
Salamah bin Kuhail said: “I heard Ash-Sha’bi narrating from Abu Al-Khalll or Ibn AbI Al-KhalIl that three men had intercourse (with the same woman) during a single menstrual cycle;” and he mentioned something similar, but he did not mention Zaid bin Arqam or attribute anything to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (Da’if) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’l) said: This is correct, and Allah, Glorious is He and Most High knows best.
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ وَعِنْدِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَرَأَی أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ وَقَدْ غَطَّيَا رُئُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا فَقَالَ هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ-
اسحاق بن ابراہیم، سفیان، زہری، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرے پاس ایک دن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت بہت خوش تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے کہ اے عائشہ صدیقہ! کیا تم کو علم نہیں (قیافہ جاننے والے ایک شخص کا نام) مجززمدلجی ہے وہ آیا تھا اور اس وقت میرے پاس اسامہ بن زید موجود تھے۔ اس قیافہ جاننے والے نے اسامہ بن زید کو دیکھا اور زید کو دیکھا اور دونوں کا چہرہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا اور پاؤں کھلے ہوئے تھے اس قیافہ کے علم رکھنے والے شخص نے کہا کہ یہ پاؤں ایک دوسرے سے پیدا ہوئے ہیں (یعنی ایک دوسرے کے مشابہ ہیں)۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came to me looking happy and cheerful, and he said: ‘Did you not see that Mujazziz looked at Zaid bin Harithah and Usamah and said: These feet belong to one another.” (Sahih)