TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
جنائز کے متعلق احادیث
شہید کے متعلق
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَهُ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بَالُ الْمُؤْمِنِينَ يُفْتَنُونَ فِي قُبُورِهِمْ إِلَّا الشَّهِيدَ قَالَ کَفَی بِبَارِقَةِ السُّيُوفِ عَلَی رَأْسِهِ فِتْنَةً-
ابراہیم بن حسن، حجاج، لیث بن سعد، معاویہ بن صالح، صفوان بن عمرو، راشد بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے سنا کہ اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا حالت ہے (یعنی فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا مطلب ہے وہ فرمان یہ ہے کہ) تمام مسلمانوں کی قبر میں آزمائش کی جاتی ہے یعنی ان کو عذاب ہوتا ہے لیکن شہید کی آزمائش نہیں ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سن کر ارشاد فرمایا کہ ان کے سروں پر تلوار کی چمک کی آزمائش کافی ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “This is the one at whose death the Throne shook, the gates of heaven were opened for him and seventy thousand angels attended his funeral. It squeezed him once then released him.”(Sahih)
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ الطَّاعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِيقُ وَالنُّفَسَائُ شَهَادَةٌ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ مِرَارًا وَرَفَعَهُ مَرَّةً إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عبیداللہ بن سعید، یحیی، التیمی، ابوعثمان، عامر بن مللک، صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مرض طاعون (وبا) اور پیٹ کے مرض میں مر جانا اور پانی میں غرق ہو کر مرنا اور کسی خاتون کا بچہ کی ولادت کی تکلیف میں فوت ہونا اس کا شہید ہونا ہے۔ حضرت تیمی جو کہ اس حدیث شریف کے روایت کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ حدیث حضرت ابوعثمان نے کئی مرتبہ نقل کی اور ایک مرتبہ اس کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کیا۔
It was narrated that Al-Bara’ said about Allah will keep firm those who believe, with the word that stands firm in this world, and in the Hereafter “It was revealed concerning the torment of the grave.” (Sahih).