شہادت کی انگلی کے علاوہ دائیں ہاتھ کی تمام انگلیوں کو بند کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ رَآنِي ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَی فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي وَقَالَ اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قُلْتُ وَکَيْفَ کَانَ يَصْنَعُ قَالَ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ کَفَّهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخِذِهِ وَقَبَضَ يَعْنِي أَصَابِعَهُ کُلَّهَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ کَفَّهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُسْرَی-
قتیبہ بن سعید، مالک، مسلم بن ابومریم، علی بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ مجھ کو حضرت عبداللہ بن عمر نے دیکھا اور میں اس وقت نماز میں کنکریوں سے کھیل رہا تھا وہ جس وقت نماز سے فارغ ہو گئے تو انہوں نے مجھ کو منع فرمایا اور عرض کیا تم اس طریقہ سے کرو جس طریقہ سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمل فرماتے تھے میں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح کرتے تھے انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز میں بیٹھے تھے تو دائیں ہتھیلی کو ران پر رکھتے اور تمام انگلیوں کو بند کرتے تھے اور کلمہ کی انگلی جو انگوٹھے کے پاس ہے اشارہ کر کے اور بائیں بازو کو بائیں ران پر رکھتے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sat during the prayer, he put his hands on his knees and raised the finger that is next to the thumb, and supplicates with it, and his left hand was on his knee laid on it. (Sahih).