شہادت کی انگلی کو اشارہ کے دوران جھکانے سے متعلق

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَی الصُّوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَدَلِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکُ بْنُ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيُّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا فِي الصَّلَاةِ وَاضِعًا ذِرَاعَهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی رَافِعًا أُصْبُعَهُ السَّبَّابَةَ قَدْ أَحْنَاهَا شَيْئًا وَهُوَ يَدْعُو-
احمد بن یحیی صوفی، ابونعیم، عصام بن قدامة، مالک بن نمیر خزاعی سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا اور انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے دوران بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کلمہ کی انگلی کو اٹھائے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو کسی قدر موڑ لیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت دعا مانگ رہے تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “People should certainly stop lifting their gaze to the sky when they supplicate during the prayer, or they will lose their eyesight.”