TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ
سیرا (لباس) کی ممانعت سے متعلق
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ رَأَی حُلَّةَ سِيَرَائَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذَا لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ قَالَ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ مِنْهَا بِحُلَلٍ فَکَسَانِي مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا کَسَوْتُکَهَا لِتَکْسُوَهَا أَوْ لِتَبِيعَهَا فَکَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مِنْ أُمِّهِ مُشْرِکًا-
اسحاق بن منصور، عبداللہ بن نمیر، عبید اللہ، نافع، ابن عمر، عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک جوڑا دیکھا سیرا کا جو کہ مسجد کے دروازہ پر فروخت ہو رہا تھا تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ کاش آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لے لیتے جمعہ کے دن استعمال فرمانے کے لیے اور اس دن کے لیے (لے لیتے کہ) جس دن دوسرے ممالک کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کرنے کے لیے آتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کو وہ شخص پہنے گا کہ جس کا آخرت میں کسی قسم کا حصہ نہیں ہے پھر اسی قسم کے چند جوڑے خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے ایک جوڑا حضرت عمر کو عطا فرمایا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو یہ (جوڑا) پہناتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے قبل کیا ارشاد فرمایا تھا؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو اس وجہ سے نہیں دیا کہ تم خود اس کو پہن لو بلکہ تم اس کو کسی دوسرے کو پہنایا تم اس کو فروخت کر دو۔ حضرت عمر نے وہ جوڑا اپنے ایک ماں شریک (اخیافی) بھائی کو دے دیا جو کہ مشرک تھا۔
‘Ali said: “A Hullah of SIra’ was given to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he sent it to me. I put it on, then I saw anger in his face. He said: ‘I did not give it to you to wear it.’ Then he told me to divide it among my womenfolk.” (Sahih)