سہاگ رات میں اہلیہ کو تحفہ دینا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ تَزَوَّجْتُ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنِ بِي قَالَ أَعْطِهَا شَيْئًا قُلْتُ مَا عِنْدِي مِنْ شَيْئٍ قَالَ فَأَيْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِيَّةُ قُلْتُ هِيَ عِنْدِي قَالَ فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ-
عمروبن منصور، ہشام بن عبدالملک، حماد، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا میری دلہن کو میرے پاس بھیج دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کو کچھ ہدیہ دے دو۔ میں نے عرض کیا میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ حطمی زرہ کہاں ہے؟ (حطمیہ بن حارث نامی شخص کی جانب لفظ حطمیہ منسوب ہے اور حطمیہ نامی شخص عرب میں زرہ بنایا کرتا تھا) بہرحال میں نے عرض کیا کہ وہ تو میرے پاس موجود ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم وہ دلہن کو دے دو
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “When ‘Ali, may Allah be pleased with him, married Fatimah, may Allah be pleased with her, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him: ‘Give her something.’ He said: ‘I do not have anything.’ He said: ‘Where is your Hutami armor?” (Sahih)
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِهَا شَيْئًا قَالَ مَا عِنْدِي قَالَ فَأَيْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِيَّةُ-
ہارون بن اسحاق، عبدہ، سعید، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کچھ دے دو۔ علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہاری زرہ حطمیہ کس جگہ چلی گئی؟
It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم married me in Shawwal, and he consummated the marriage with me in Shawwal, and which of his wives find more favor with him than me?” (Sahih)