TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ
سر کے بال کترنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخُو قَبِيصَةَ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ فَقَالَ ذُبَابٌ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَعْنِينِي فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي لَمْ أَعْنِکَ وَهَذَا أَحْسَنُ-
محمود بن غیلان، سفیان، اخوقبیصة و معاویہ بن ہشام، سفیان، عاصم بن کلیب وہ اپنے والد سے، وائل بن حجر سے روایت ہے کہ میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور میرے سر پر بال تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (یہ تو) نحوست ہے۔ اس جملہ سے میں یہ سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو کہہ رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے بال بالکل ختم کروا دیئے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو یہ نہیں کہا تھا اور یہ (کام) اچھا ہے (یعنی سر کے بال کتروانا)۔
It was narrated that ‘Abdullah bin Mughaffal said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade combing one’s hair, except every other day.” (Da’if)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ شَعْرُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعْرًا رَجْلًا لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا بِالسَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ-
محمد بن مثنی، وہب بن جریر، وہ اپنے والد سے، قتادة، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال (مبارک) بیچ بیچ کے تھے نہ تو بہت گونگریالے تھے اور نہ بہت سیدھے کانوں اور کانڈھوں کے درمیان۔
It was narrated from Al Hasan that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade combing one’s hair except every other day. (Da`if)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ أَرْبَعَ سِنِينَ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا کُلَّ يَوْمٍ-
قتیبہ، ابوعوانة، داؤد الاودی، حمید بن عبدالرحمن حمیری سے روایت ہے کہ میری ایک آدمی سے ملاقات ہوئی جو کہ چار سال تک خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رہا تھا جس طرح کہ حضرت ابوہریرہ خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رہتے تھے اس نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو روزانہ کنگھی کرنے کی ممانعت فرمائی۔
It was narrated that Al I and Muhammad said: “Combing one’s hair (should be done) every other day.” (Da’if)