سحری کھانے کے فضائل

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَسَحَّرُ فَقَالَ إِنَّهَا بَرَکَةٌ أَعْطَاکُمْ اللَّهُ إِيَّاهَا فَلَا تَدَعُوهُ-
اسحاق بن منصور، عبدالرحمن، شعبة، عبدالحمید صاحب زیادی، عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سحری تناول فرما رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ برکت ہے جو کہ خداوندتعالی نے تم کو عطا فرمائی ہے تو تم لوگ اس کو نہ چھوڑو۔
‘Abdullah bin Al-Harith narrated that a man from among the Companions of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Said: “I entered upon the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he was having SahItr. He Said: ‘It is a blessing that Allah has iven to you, so do not neglect it.” (Sahih)