سجدہ کے دوران کو شش سے دعا کرنا

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتْرَ وَرَأْسُهُ مَعْصُوبٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ قَدْ بَلَّغْتُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَی لَهُ أَلَا وَإِنِّي قَدْ نُهِيتُ عَنْ الْقِرَائَةِ فِي الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ فَإِذَا رَکَعْتُمْ فَعَظِّمُوا رَبَّکُمْ وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَائِ فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَکُمْ-
علی بن حجر المروزی، اسماعیل، ابن جعفر، سلیمان بن سحیم، ابراہیم بن عبداللہ بن معبد بن عباس، عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پردہ کھولا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر بندھا ہوا تھا اس مرض کی وجہ سے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو ارشاد فرمایا اے خدا میں نے (حکم خداوندی) پہنچا دیا اور پیغام الہی پہنچا دیا۔ تین مرتبہ یہ جملے ارشاد فرمائے۔ پھر فرمایا کہ اے لوگو! پیغمبری کی خوش خبری میں سے کوئی بات نہیں ہے جو کہ باقی رہی ہو مگر سچا خواب کہ جس کو بندہ دیکھے (یعنی نبوت کے بعد سچے خواب باقی رہ جائیں گے) اور یاد رکھو کہ مجھ کو رکوع اور سجدہ میں قرآن کریم پڑھنے سے ممانعت فرمائی گئی ہے تو جس وقت تم لوگ رکوع کرو تو تم اپنے پروردگار کی عظمت بیان کرو اور جس وقت تم لوگ سجدہ کرو تو تم کوشش کرو دعا کے کرنے میں۔ اس لئے کہ سجدہ کرنے کی حالت میں دعا کا قبول ہونا زیادہ قریب ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say when bowing and prostrating: ‘Subhanakallahumma, Rabbanawa bihamdik. Allahumma ghfirli (Glory be to You Allah, Our Lord, and praise. Allah, forgive me,” following the command of the Qur’an) (Sahih)