ستون کے درمیان صف بندی

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ هَانِئٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ قَالَ کُنَّا مَعَ أَنَسٍ فَصَلَّيْنَا مَعَ أَمِيرٍ مِنْ الْأُمَرَائِ فَدَفَعُونَا حَتَّی قُمْنَا وَصَلَّيْنَا بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ فَجَعَلَ أَنَسٌ يَتَأَخَّرُ وَقَالَ قَدْ کُنَّا نَتَّقِي هَذَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عمرو بن منصور، ابونعیم، سفیان، یحیی بن ہانی، عبدالحمید بن محمود سے روایت ہے کہ ہم لوگ انس کے ہمراہ تھے تو ہم لوگوں نے ایک حاکم کے ساتھ نماز ادا کی۔ لوگوں نے اس قدر پیچھے کی جانب ڈال دیا یہاں تک کہ ہم لوگ کھڑے ہوگئے اور نماز ادا کی دوستون کے درمیان اور اس وجہ سے انس کبھی پیچھے کی طرف ہٹے تھے اور انس فرماتے تھے کہ ہم لوگ دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس سے بچتے تھے یعنی دو ستون کے درمیان کھڑے نہیں ہوتے تھے بلکہ پیچھے والی صف الگ کرتے تھے۔
It was narrated that Al-Bara’ said: “When we prayed behind the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I liked to be to his right.”
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ ابْنِ الْبَرَائِ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْتُ أَنْ أَکُونَ عَنْ يَمِينِهِ-
سوید بن نصر، عبد اللہ، مسعر، ثابت بن عبید، ابن براء، براء بن عازب سے روایت ہے کہ ہم لوگ جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے تو میں چاہتا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب کھڑا ہوں۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:“When any one of you leads the people in prayer, let him make it short, for among them are the sick, the weak and the elderly. And when any one of you prays by himself, let him make it as long as he wishes.” (Sahih)