رمل کس جگہ کرنا چاہیے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا تَصَوَّبَتْ قَدَمَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَطْنِ الْوَادِي رَمَلَ حَتَّی خَرَجَ مِنْهُ-
محمد بن مثنی، سفیان، جعفر، وہ اپنے والد سے، جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت کوہ صفا سے اترتے تو عادت کے موافق چلتے لیکن جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم وادی کے درمیان پہنچ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمل فرمایا یہاں تک کہ اس سے باہر نکل گئے۔
It was narrated that Jabir said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم reached level ground at the bottom of the valley, he would hasten until he came out of it.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ يَعْنِي عَنْ الصَّفَا حَتَّی إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ حَتَّی إِذَا صَعِدَ مَشَی-
یعقوب بن ابراہیم، یحیی بن سعید، جعفر بن محمد، وہ اپنے والد سے، جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت صفا سے نیچے کی طرف اترتے تو عادت کے موافق چلتے۔ لیکن جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم مبارک وادی کے درمیان پہنچ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمل فرمایا۔ پھر جس وقت صفا پر چڑھنے لگ گئے تو دوسری مرتبہ عادت کے موافق چلنے لگے۔
Jabir narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم J came down from As-Safauntil he reached level ground in the valley, then he hastened (Ram!) until (the ground) rose, then he walked. (Sahih)