TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ
دیبا پہننے کی ممانعت سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی وَأَبُو فَرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُکَيْمٍ قَالَ اسْتَسْقَی حُذَيْفَةُ فَأَتَاهُ دُهْقَانٌ بِمَائٍ فِي إِنَائٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِمْ مِمَّا صَنَعَ بِهِ وَقَالَ إِنِّي نُهِيتُهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَشْرَبُوا فِي إِنَائِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَلَا الْحَرِيرَ فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ-
محمد بن عبداللہ بن یزید، سفیان، ابن ابونجیح، مجاہد، ابن ابولیلی و یزید بن ابوزیاد، ابن ابولیلی و ابوفروة، عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ نے پانی مانگا تو ایک دیہاتی شخص چاندی کے برتن میں پانی لے کر آیا حضرت حذیفہ نے اس کو پھینک دیا پھر معذرت کرلی اور فرمایا مجھ کو اس کے پہننے کی ممانعت ہے۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے تم لوگ سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پیو اور تم لوگ دیبا نہ پہنو اور حریر (یعنی ریشم) نہ پہنو یہ ان کے (یعنی کفار کے لیے) دنیا میں ہیں اور ہم لوگوں کے واسطے آخرت میں ہیں۔
‘Abdullah bin Az-Zubair said, while he was on the Minbar delivering a Khutbah: “Muhammad said: ‘Whoever wears silk in this world, will not wear it in the Hereafter.” (Sahih)