دونوں سجدوں کے درمیان دعا کرنا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ انْتَهَی إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَی جَنْبِهِ فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ ذُو الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ قَرَأَ بِالْبَقَرَةِ ثُمَّ رَکَعَ فَکَانَ رُکُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ فَقَالَ فِي رُکُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَقَالَ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ وَکَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی وَکَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي-
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، عمروبن مرة، ابوحمزة، رجل، حذیفہ سے روایت ہے کہ ایک روز وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کے بعد سورت بقرہ تلاوت فرمائی اس کے بعد رکوع فرمایا تو رکوع میں اس قدر تاخیر تک رہے کہ جس قدر تاخیر تک کھڑے رہے تھے اور فرمایا اور جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو ارشاد فرمایا تمام تعریفیں میرے پروردگار کے واسطے ہیں اور سجدہ کے دوران فرمایا اور دونوں سجدوں کے درمیان فرمایا یعنی اے خدا مجھ کو بخش دے اے خدا مجھ کو معاف فرمادے۔
It was narrated that Maimunah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم prostrated he would hold his arms out to his sides, so that the whiteness of his armpits could be seen from behind. And when he sat he rested on his left thigh.” (Sahih)