TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
نکاح سے متعلقہ احادیث
دولہا اور (نکاح کے موقع پر) کیا دعا دی جائے؟
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ تَزَوَّجَ عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جَثْمٍ فَقِيلَ لَهُ بِالرِّفَائِ وَالْبَنِينَ قَالَ قُولُوا کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَارَکَ اللَّهُ فِيکُمْ وَبَارَکَ لَکُمْ-
عمرو بن علی و محمد بن عبدالاعلی، خالد، اشعث، حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عقیل بن ابی طالب نے قبیلہ بنو جشم کی کسی خاتون سے نکاح کیا پس لوگوں نے ان کو دعا دی (اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اور تمہاری اولاد میں خداوند قدوس اتحاد و اتفاق قائم فرمائے اور تم کو صاحب اولاد کرے) اور وہ خاتون قبیلہ جشم کی تھی۔ یہ سن کر عقیل کہنے لگے کہ جس طریقہ سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا تم اس طریقہ سے کہو اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طریقہ سے ارشاد فرمایا تھا یعنی خداوند قدوس تمہاری ہر شئی میں برکت اور خیر عطا فرمائے اور تم کو صاحب برکت بنادے۔
It was narrated that Anas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw traces of yellow perfume on ‘Abdur-Rahman and said: ‘What is this?’ He said: ‘I married a woman for a Nawah (five Dirhams) of gold.’ He said: ‘May Allah bless you. Give a WalImah (wedding feast) even if it is with one sheep.” (Sahih)