دوسری قسم کا تشھد

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ السَّرْخَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا سُنَّتَنَا وَبَيَّنَ لَنَا صَلَاتَنَا فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّکُمْ أَحَدُکُمْ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا قَالَ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا آمِينَ يُجِبْکُمْ اللَّهُ وَإِذَا کَبَّرَ الْإِمَامُ وَرَکَعَ فَکَبِّرُوا وَارْکَعُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْکَعُ قَبْلَکُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَکُمْ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْکَ بِتِلْکَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ يَسْمَعْ اللَّهُ لَکُمْ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ إِذَا کَبَّرَ الْإِمَامُ وَسَجَدَ فَکَبِّرُوا وَاسْجُدُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَسْجُدُ قَبْلَکُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَکُمْ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْکَ بِتِلْکَ فَإِذَا کَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَکُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِکُمْ أَنْ يَقُولَ التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ-
عبیداللہ بن سعید، ابوقدامة سرخسی، یحیی بن سعید، ہشام، قتادہ، یونس بن جبیر، حطان بن عبد اللہ، ابوموسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ پڑھا اور ہم لوگوں کو طریقے ارشاد فرمائے اور نماز سکھلائی پھر ارشاد فرمایا جس وقت تم لوگ نماز پڑھو تو صفیں کھڑی کرو اور تمہارے میں سے ایک شخص کو امامت کرنا چاہیے۔ جس وقت امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جس وقت وہ کہے تو تم لوگ آمین کہو خداوند قدوس قبول فرمائے گا اور جس وقت وہ شخص تکبیر کہے اور رکوع کرے تو تم لوگ بھی تکبیر کہو اور رکوع کرو کیونکہ تم لوگوں سے قبل امام رکوع کرتا ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر تو اس کی طرف کی کمی دوسری جانب نکل آئے گئی اور جس وقت امام سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ پڑھے تو تم لوگرَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ پڑھو اور اس طریقہ سے کہو کہ خداوند قدوس تمہاری بات سن لے۔ کیونکہ خداوند قدوس نے اپنے پیغمبر کی زبان سے فرمایا سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ یعنی خدا نے سن لیا جو شخص اس کی تعریف بیان کرے پھر جس وقت امام تکبیر پڑھے اور سجدہ میں جائے تو تم لوگ بھی تکبیر پڑھو اور سجدہ کرو کیونکہ امام تم لوگوں سے قبل سجدہ کرتا ہے اور سر اٹھاتا ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پھر اس جانب کی کمی دوسری جانب سے مکمل ہوجائے گی۔ جس وقت بیٹھنے لگے تو ہر ایک تم میں سے بیٹھتے ہی پہلے اس طرح سے کہے التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to teach us the Tashahhud as he taught us the Qur’an, and he used to say: (All compliments, blessed words, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger).” (Sahih)