TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث
دوران رکوع پروردگار کی عظمت کرنا
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَشَفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَی لَهُ ثُمَّ قَالَ أَلَا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاکِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّکُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَائِ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَکُمْ-
قتیبہ بن سعید، سفیان، سلیمان بن سحیم، ابراہیم بن عبداللہ بن معبد بن عباس، عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن (اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ اٹھایا اور اس وقت لوگ صف باندھے ہوئے تھے (نماز ادا کرنے کے لئے) حضرت ابوبکر کی اقتداء میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے لوگو البتہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشخبری دینے والوں میں سے کچھ نہیں لیکن سچا خواب کہ اس کو مسلمان دیکھے یا اور کوئی دوسرا شخص اس کے واسطے دیکھے پھر فرمایا کہ تم لوگ خبردار ہوجاؤ کہ مجھ کو رکوع اور سجدہ میں قرآن کریم پڑھنے سے منع فرمایا گیا ہے لیکن رکوع میں تم لوگ عظمت بیان کرو اپنے پروردگار کی اور تم لوگ سجدے میں دعا کے واسطے کوشش کرو کیونکہ اس میں دعا کا قبول ہونا عین ممکن ہے۔ کیونکہ سجدہ بہت زیادہ عاجزی پر مشتمل ہے اپنے مالک کے سامنے تو امید ہے کہ مالک اپنے بندہ پر رحم کرے اور جو چیز مانگے وہ شئی ملے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم often used to say when bowing and prostrating: ‘(Glory and praise be to You, our Lord. Allah, forgive me).” (Sahih)