TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث
دوران رکوع دونوں ہاتھ کی انگلیاں کس جگہ رہیں؟
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّهَاوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَلَا أُصَلِّي لَکُمْ کَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقُلْنَا بَلَی فَقَامَ فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ مِنْ وَرَائِ رُکْبَتَيْهِ وَجَافَی إِبْطَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَامَ حَتَّی اسْتَوَی کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ سَجَدَ فَجَافَی إِبْطَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ سَجَدَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ صَنَعَ کَذَلِکَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهَکَذَا کَانَ يُصَلِّي بِنَا-
احمد بن سلیمان دہاوی، حسین، زائدة، عطاء سالم، ابوعبد اللہ، عقبہ بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کیا میں تم لوگوں کے سامنے اس طریقہ سے نماز ادا کروں جیسے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ہم نے کہا کہ ضرور پڑھو۔ چنانچہ وہ کھڑے ہو گئے جس وقت انہوں نے رکوع کیا تو دونوں ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ لیں اور اپنی انگلیاں گھٹنوں کے نیچے کر لیں اور اپنی دونوں بغل کو کھول دیا یہاں تک کہ اپنی جگہ پر ہر ایک عضو جم گیا۔ پھر سر اٹھایا اور کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ ہر ایک عضو سیدھا ہوگیا پھر سجدہ کیا تو دونوں بغل کھول دیں۔ یہاں تک کہ اپنی جگہ پر ہر ایک عضو جم گیا پھر بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ اپنی جگہ پر ہر ایک عضو جم گیا پھر سجدہ کیا پھر چاروں رکعت میں اس طریقہ سے کیا اس کے بعد فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طریقہ سے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طریقہ سے ہم لوگوں کے ہمراہ نماز ادا فرماتے تھے۔
It was narrated that Abu Humaid As-Sa’idi said: “When the Prophet ~ bowed he was balanced, he did not make his head higher or lower than his back, and he put his hands on his knees.” (Sahih).