دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي إِنَائِهِ وَإِذَا أَتَی الْخَلَائَ فَلَا يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ-
اسمعیل بن مسعود، خالد، ہشام، یحیی، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص پانی پیے تو اس کو چاہیے کہ وہ پانی کے برتن میں سانس نہ لے اور جس وقت کوئی شخص پاخانہ کرنے جائے تو اس کو چاہیے کہ اپنے عضو مخصوص کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئیاور نہ دائیں ہاتھ سے اس کو صاف کرے یا سونتے۔ (جھاڑے)
It was narrated from Abu Qatadah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When any one of you drinks, let him not breathe into the vessel, and when he goes to the toilet let him not touch his penis with his right hand, nor wipe himself with his right hand.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يِحْيَی بْنِ أَبِی کَثِيرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الْإِنَائِ وَأَنْ يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَأَنْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ-
عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن، عبدالوہاب، ایوب، یحیی بن ابوکثیر، ابن ابوقتادہ، حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتن میں پھونک مارنے اور دائیں ہاتھ سے عضو مخصوص کو چھونے اور دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے کی (شدید) ممانعت بیان فرمائی۔
It was narrated from Ibn Abi Qatadah, from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade breathing into the vessel (when drinking), touching one’s penis with one’s right hand, and cleaning oneself with one’s right hand. (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَشُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفَيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ الْمُشْرِکُونَ إِنَّا لَنَرَی صَاحِبَکُمْ يُعَلِّمُکُمْ الْخِرَائَةَ قَالَ أَجَلْ نَهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ وَيَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَقَالَ لَا يَسْتَنْجِي أَحَدُکُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ-
عمرو بن علی و شعیب بن یوسف، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، منصور، و عمیش، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزید، حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مشرکین نے حضرت سلیمان سے کہا کہ ہم تمہارے صاحب یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتے ہیں کہ وہ تم کو (پیشاب) پاخانہ تک کرنا سکھلاتے ہیں۔ حضرت سلیمان فارسی نے کہا کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو منع فرمایا ہے کہ ہم لوگ دائیں ہاتھ سے استنجاء کریں اور استنجاء کے وقت قبلہ کی جانب چہرہ کرنے سے منع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص تین ڈھیلوں سے کم استنجاء نہ کرے۔
It was narrated that Salman said: “The idolators said: ‘We see that your companion teaches you how to go to the toilet.’ He said: ‘Yes, he forbade us from cleaning ourselves with our right hand, and from facing toward the Qiblah, and he said: ‘None of you should clean with less than three stones.” (Sahih)