خواتین کے واسطے مقام مزدلفہ سے فجر سے قبل نکلنے کی اجازت

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا أَذِنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَوْدَةَ فِي الْإِفَاضَةِ قَبْلَ الصُّبْحِ مِنْ جَمْعٍ لِأَنَّهَا کَانَتْ امْرَأَةً ثَبِطَةً-
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، منصور، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو مقام مزدلفہ سے صبح سے نکلنے کی اجازت عطا فرمائی تھی اس لیے کہ وہ بھاری جسم کی تھیں۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم allowed Sawdah to leave Jam’ (Al-Muzdalifah) before dawn because she was a heavyset woman.” (Sahih)