TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
جمعہ کا بیان
خطبہ ختم کرنے سے پہلے منبر سے اترنا اور پھر واپس جانا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَائَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ فِيهِمَا فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَ کَلَامَهُ فَحَمَلَهُمَا ثُمَّ عَادَ إِلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ قَالَ صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلَادُکُمْ فِتْنَةٌ رَأَيْتُ هَذَيْنِ يَعْثُرَانِ فِي قَمِيصَيْهِمَا فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّی قَطَعْتُ کَلَامِي فَحَمَلْتُهُمَا-
محمد بن عبدالعزیز، فضل بن موسی، حسین بن واقد، عبداللہ بن بریدة، بریرہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ حسن و حسین آئے۔ دونوں نے سرخ کپڑے پہن رکھے تھے اور گراتے گراتے (بوجہ بچپن) چلے آرہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھ کر خطبہ روک دیا اور اتر کر انہیں اٹھا لیا اور پھر دوبارہ منبر پر تشریف لائے اور فرمایا تمہارے اموال اور اولاد میں فتنہ ہے دیکھو! میں نے انہیں دیکھا کہ اپنے کرتوں میں گرتے چلے آرہے ہیں تو میں صبر نہ کرسکا (یعنی گھبراہٹ ہوئی کہ کہیں گر کر چوٹ نہ لگ جائے) اور میں نے خطبہ موقوف کر کے انہیں اٹھا لیا۔
It was narrated that Jábir bin Samurah said: “I sat with the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and I did not see him deliver the Khu except standing, and he sat, then he stood up and delivered the second Khutbah.” (Sahih)