خداوند قدوس کے واسطے جو شخص ایک سجدہ کرے تو اس کو کس قدر اجر ملے گا؟

أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ هِقْلِ بْنِ زِيَادٍ الدِّمَشْقِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ کَعْبٍ الْأَسْلَمِيُّ قَالَ کُنْتُ آتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوئِهِ وَبِحَاجَتِهِ فَقَالَ سَلْنِي قُلْتُ مُرَافَقَتَکَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ أَوَ غَيْرَ ذَلِکَ قُلْتُ هُوَ ذَاکَ قَالَ فَأَعِنِّي عَلَی نَفْسِکَ بِکَثْرَةِ السُّجُودِ-
ہشام بن عمار، ہقل بن زیاد الدمشقی، اوزاعی، یحیی بن ابوکثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ربیعة بن کعب اسلمی سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں وضو کرنے کا (پانی) اور ضرورت کا سامان (ڈھیلے پتھر وغیرہ) لایا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا تم مانگو کیا مانگتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ مانگتا ہوں یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اچھا اس کے علاوہ اور کچھ تم مانگنا چاہو تو مانگ سکتے ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف یہی الفاظ ارشاد فرمائے کہ تم میری امداد کرو اس سلسلہ میں سجدہ کرنے سے۔ ابوعمار الحسین بن حریث، ولید بن مسلم، اوزاعی، ولید بن ہشام معیطی، معدان بن طلحہ سے روایت ہے کہ میں حضرت ثوبان سے ملا جو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے اور میں نے کہا کہ مجھ کو اس قسم کا کوئی کام بتلا جو کہ جنت میں داخل کر دے۔ وہ کچھ دیر خاموش رہے اس کے بعد میری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تم سجدہ میں جایا کرو۔ کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو بندہ خدا تعالیٰ کے واسطے ایک سجدہ کرے تو خداوند قدوس اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔ حضرت معدان نے فرمایا کہ پھر میں نے حضرت ابودرداء سے ملاقات کی اور میں نے ان سے بھی وہی بات دریافت کی جو حضرت ثوبان سے دریافت کی تھی تو انہوں نے فرمایا کہ تم لوگ سجدہ کیا کرو کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی بات سنی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے جو کوئی بندہ خداوند قدوس کے واسطے سجدہ میں جاتا ہے تو خداوند قدوس اس کا ایک مقام بلند فرما دے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔ حضرت معدان نے فرمایا کہ پھر میں نے حضرت ابودرداء سے ملاقات کی اور ان سے بھی وہی بات دریافت کی جو حضرت ثوبان سے دریافت کی انہوں نے فرمایا کہ تم سجدہ کیا کرو کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو بندہ اس کے واسطے سجدہ کرتا ہے تو خداوند قدوس اس کا درجہ بلند فرما دے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔
It was narrated that ‘Ata’ bin Yazid said: “I was sitting with Abu Hurairah and Abu Saeed. One of them narrated the Hadith about intercession and the other was listening. He said: ‘Then the angels will come and intercede, and the messengers will intercede.’ And he mentioned the Sirat, and said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘I will be the first one to cross it, and when Allah has finished passing judgment among His creation, and has brought forth from the Fire those whom He wants to bring forth, Allah will command the angels and the messengers to intercede, and they will be recognized by their signs, for the Fire will consume all of the son of Adam apart from the place of prostration. Then the water of life will be poured on them, and they will grow like seeds on the banks of a rainwater stream.” (Sahih)