خداوندقدوس کے واسطے جو شخص ایک سجدہ کرے تو اس کو کس قدر اجر ملے گا؟

أَخْبَرَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيُّ قَالَ لَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ دُلَّنِي عَلَی عَمَلٍ يَنْفَعُنِي أَوْ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَسَکَتَ عَنِّي مَلِيًّا ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ عَلَيْکَ بِالسُّجُودِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً قَالَ مَعْدَانُ ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَائِ فَسَأَلْتُهُ عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ ثَوْبَانَ فَقَالَ لِي عَلَيْکَ بِالسُّجُودِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً-
ابوعمار الحسین بن حریث، ولید بن مسلم، اوزاعی، ولید بن ہشام معیطی، معدان بن طلحہ سے روایت ہے کہ میں حضرت ثوبان سے ملا جو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے اور میں نے کہا کہ مجھ کو اس قسم کا کوئی کام بتلا جو کہ جنت میں داخل کر دے۔ وہ کچھ دیر خاموش رہے اس کے بعد میری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تم سجدہ میں جایا کرو۔ کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو بندہ خدا تعالیٰ کے واسطے ایک سجدہ کرے تو خداوند قدوس اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔ حضرت معدان نے فرمایا کہ پھر میں نے حضرت ابودرداء سے ملاقات کی اور میں نے ان سے بھی وہی بات دریافت کی جو حضرت ثوبان سے دریافت کی تھی تو انہوں نے فرمایا کہ تم لوگ سجدہ کیا کرو کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی بات سنی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے جو کوئی بندہ خداوند قدوس کے واسطے سجدہ میں جاتا ہے تو خداوند قدوس اس کا ایک مقام بلند فرما دے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔ حضرت معدان نے فرمایا کہ پھر میں نے حضرت ابودرداء سے ملاقات کی اور ان سے بھی وہی بات دریافت کی جو حضرت ثوبان سے دریافت کی انہوں نے فرمایا کہ تم سجدہ کیا کرو کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو بندہ اس کے واسطے سجدہ کرتا ہے تو خداوند قدوس اس کا درجہ بلند فرمادے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Shaddad, that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : came out to us for one of the nighttime prayers, and he was carrying Hasan or Husain. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came forward and put him down, then he said the Takbir and started to pray. He prostrated during his prayer, and made the prostration lengthy.” My father said: “I raised my head and saw the child on the back of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم while he was prostrating, so I went back to my prostration. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم finished praying, the people said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم you prostrated during the prayer for so long that we thought that something had happened or that you were receiving Revelation.’ He said: ‘No such thing happened. But my son was riding on my back and I did not like to disturb him until he had enough.”