خانہ کعبہ کی دیوار کے ساتھ سینہ اور چہرہ لگانا

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَجَلَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ وَکَبَّرَ وَهَلَّلَ ثُمَّ مَالَ إِلَی مَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ الْبَيْتِ فَوَضَعَ صَدْرَهُ عَلَيْهِ وَخَدَّهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ کَبَّرَ وَهَلَّلَ وَدَعَا فَعَلَ ذَلِکَ بِالْأَرْکَانِ کُلِّهَا ثُمَّ خَرَجَ فَأَقْبَلَ عَلَی الْقِبْلَةِ وَهُوَ عَلَی الْبَابِ فَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ هَذِهِ الْقِبْلَةُ-
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، عبدالملک، عطاء، اسامة بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ خانہ کعبہ میں داخل ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خداوند قدوس کی تعریف بیان فرمائی پھر تکبیر اور تہلیل کہا اور خانہ کعبہ کے سامنے والی دیوار کی جانب تشریف لے گئے اور اپنا سینہ اپنے رخسار اور دونوں ہاتھ اس پر رکھ کر تکبیر و تہلیل کی اور دعا مانگی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام کونوں میں جا کر اس طریقہ سے کیا پھر باہر آگئے اور دروازہ پر پہنچ کر قبلہ کی جانب رخ کر کے فرمایا کہ یہ قبلہ ہے یہ قبلہ ہے۔
It was narrated that Usamah bin Zaid said: “I entered the House with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم He sat and praised Allah, and recited the Takbir, and the Tahlil. Then he went to the wall of the House that was in front of him, and placed his chest, cheek and hands on it, then he recited the Takblr, and the Ta/ill!, and supplicated. And he did that in all the corners, then he came out, and turned to face the Qiblah while he was in front of the door, and he said: ‘This is the Qiblah, this is the Qiblah.” (Hasan)