حطیم میں نماز ادا کرنا

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي الْحِجْرَ فَقَالَ إِذَا أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ فَصَلِّي هَا هُنَا فَإِنَّمَا هُوَ قِطْعَةٌ مِنْ الْبَيْتِ وَلَکِنَّ قَوْمَکِ اقْتَصَرُوا حَيْثُ بَنَوْهُ-
اسحاق بن ابراہیم، عبدالعزیز بن محمد، علقمة بن ابوعلقمة، امہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں یہ چاہتی تھی کہ خانہ کعبہ میں داخل ہو کر اس میں نماز ادا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور مجھ کو حطیم میں داخل کر کے فرمایا اگر تم خانہ کعبہ میں داخل ہونا چاہو تو یہاں پر نماز ادا کیا کرو۔ اس لیے کہ یہ بھی بیت اللہ کا ایک حصہ ہے لیکن تم لوگوں کی قوم نے اس کی تعمیر کرتے ہوئے اس کو مکمل نہیں کیا۔
It was narrated that ‘ishah said: “I wanted to enter the House and pray therein, so the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم took me by the hand and took me into the Hijr and said: ‘If you want to enter the House, then pray here, for it is part of the House, but your people made it too small when they built it.” (Sahih)