حجر اسود کو بوسہ دینا

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّ عُمَرَ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَالْتَزَمَهُ وَقَالَ رَأَيْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَ حَفِيًّا-
محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، ابراہیم بن عبدالاعلی، سوید بن غفلة فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پلٹ گئے پھر فرمایا میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تم پر مہربانی فرماتے ہوئے دیکھا ہے۔
It was narrated from Suwaid bin Ghafalah that ‘Umar kissed the Black Stone and touched it, and said: “I saw Abu Al-Qasim h paying attention to you.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ وَجَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ جَائَ إِلَی الْحَجَرِ فَقَالَ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُکَ مَا قَبَّلْتُکَ ثُمَّ دَنَا مِنْهُ فَقَبَّلَهُ-
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس و جریر، اعمش، ابراہیم، عابس بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ حجر اسود کی جانب تشریف لائے اور فرمایا میں اس سے واقف ہوں کہ تو ایک پتھر ہے اگر میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تم کو بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی کبھی تم کو بوسہ نہ دیتا۔ پھر اس کے نزدیک آئے اور اس کو بوسہ دیا۔
It was narrated that ‘Abbas bin Rabi’ah said: “I saw ‘Umar coming to the Stone and saying: ‘I know that you are just a stone; had I not seen the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم kiss you I would not have kissed you.’ Then he came closer to it and kissed it.” (Sahih)