جو کوئی اپنی بیعت کو مکمل کرے اس کا اجر

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ بَايِعُونِي عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَقَرَأَ عَلَيْهِمْ الْآيَةَ فَمَنْ وَفَّی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَسَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَائَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ-
قتیبہ، سفیان، زہری، ابوادریس خولانی، عبادة بن صامت سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ایک مجلس میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ خداوند قدوس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں قرار دو گے زنا نہیں کرو گے آخر آیت تک (جو کہ مندرجہ بالا عبارت میں مذکور ہے) پھر جو شخص تمہارے میں سے اپنی بیعت کو پورا کرے تو اس کا اجر وثواب خداوند قدوس پر ہے اور جو شخص اس کام میں سے کسی کام کا ارتکاب کرے پھر خداوند قدوس اس کو چھوڑ دے (یعنی اس کی دنیا میں کوئی سزا نہ مل سکے) تو خداوند تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ چاہے اس کو عذاب میں مبتلا کرے اور چاہے اس کی مغفرت فرما دے۔
It was narrated from ‘Amr bin Shuaib, from his father, that his grandfather said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was asked about the ‘AqIqah and he said: ‘Allah, the Mighty and Sublime, does not like Al- ‘Aqiqah — as if he disliked the word (Al-’Aqiqah). He said to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘But one of us may offer a sacrifice when a child is born to him.’ He said: ‘Whoever wants to offer a sacrifice for his child, let him do so, for a boy; two sheep, Mukafa ‘atan, (of equal age), and for a girl, one.’ (One of the narrators) Dawud said: ‘I asked Zaid bin Aslam about the word Mukdfa’atan and he said: ‘Two similar sheep that are slaughtered together.” (Hasan)