TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
کتاب الا شربة
جو شراب غلہ یا پھلوں سے تیار ہو اگرچہ وہ کسی قسم کا ہو اگر اس میں نشہ ہو تو وہ حرام ہے
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ إِنَّ أَهْلَنَا يَنْبِذُونَ لَنَا شَرَابًا عَشِيًّا فَإِذَا أَصْبَحْنَا شَرِبْنَا قَالَ أَنْهَاکَ عَنْ الْمُسْکِرِ قَلِيلِهِ وَکَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْکَ أَنْهَاکَ عَنْ الْمُسْکِرِ قَلِيلِهِ وَکَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْکَ إِنَّ أَهْلَ خَيْبَرَ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ کَذَا وَکَذَا وَيُسَمُّونَهُ کَذَا وَکَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ وَإِنَّ أَهْلَ فَدَکٍ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ کَذَا وَکَذَا يُسَمُّونَهُ کَذَا وَکَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ حَتَّی عَدَّ أَشْرِبَةً أَرْبَعَةً أَحَدُهَا الْعَسَلُ-
سوید بن نصر، عبد اللہ، ابن عون، ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ بن عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ہمارے لوگ ہمارے واسطے ایک شراب بھگوتے ہیں شام کو پھر صبح کو ہم لوگ اس کو پیتے ہیں۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا میں تم کو منع کرتا ہوں نشہ لانے والی شے سے (یعنی ہر ایک نشہ آور شے سے روکتا ہوں) کم ہو یا زیادہ اور میں گواہ بناتا ہوں اللہ کو تجھ پر کہ میں منع کرتا ہوں نشہ لانے سے کم ہو یا زیادہ اور میں گواہ بناتا ہوں اللہ کو تجھ پر کہ خیبر کے لوگ فلاں فلاں اشیاء سے شراب تیار کرتے ہیں اور وہ لوگ اس کا نام یہ اور یہ لکھتے ہیں حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے اور فدک کے لوگ فلاں فلاں اشیاء کی شراب تیار کرتے ہیں اور اس کا نام یہ رکھتے ہیں حالانکہ وہ خمر ہے اسی طریقہ سے چار قسم کی شرابوں کو بیان کیا ان میں ایک شہد کی شراب تھی۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah h said: ‘Every intoxicant is Khamr.” (Sahih)