جو شخص دو وقت کی نماز ایک پڑھے پہلی نماز کے وقت ختم ہونے کے بعد تو اس کو اذان دینا چاہئے؟

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی انْتَهَی إِلَی الْمُزْدَلِفَةِ فَصَلَّی بِهَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا-
ابراہیم بن ہارون، حاتم بن اسماعیل، جعفربن محمد، وہ اپنے والد سے، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت مقام عرفات سے واپس ہو گئے تو اس جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مغرب اور نماز عشاء ایک ساتھ پڑھیں ایک ہی اذان اور دو تکبیر سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درمیان میں کوئی دوسری نماز نہیں پڑھی۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said concerning Ibn ‘Umar: “We were with him (Ibn ‘Umar) in Maqam’ (Muzdalifah), and he called the Adhan, then the Iqamah, then he led us in praying Maghrib. Then he said: ‘The prayer,’ and he led us in praying ‘Isha’, two Rak’ahs. I said: ‘What is this prayer?’ He said: ‘This is how I prayed with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. in this place.” (Sahih).
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا شَرِيکٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّا مَعَهُ بِجَمْعٍ فَأَذَّنَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَائَ رَکْعَتَيْنِ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ قَالَ هَکَذَا صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَکَانِ-
علی بن حجر، شریک، سلمہ بن کہیل، سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ مقام مزدلفہ میں تھے انہوں نے اذان دی اور پھر تکبیر کہی اور نماز مغرب پڑھائی پھر کہا الصلوة اور نماز عشاء کی دو رکعت پڑھیں۔ میں نہ کہا یہ کس طرح کی نماز ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر اسی طرح سے نماز ادا کی۔
It was narrated from Saeed bin Jubair that he prayed Maghrib and ‘Is in Jam’ (Muzdalifah) with one iqamah, then he narrated that Ibn ‘Umar had done that, and Ibn ‘Umar narrated that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had done that. (Sahih).
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ وَسَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ-
محمد بن مثنی، عبدالرحمن، شعبہ، حکم و سلمہ بن کہیل، سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز مغرب اور نماز عشاء مقام مزدلفہ میں پڑھی ایک تکبیر سے پھر نقل کیا حضرت عبداللہ بن عمر نے کہ انہوں نے بھی اسی طرح سے عمل فرمایا تھا اور حضرت عبداللہ ابن عمر نے فرمایا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طریقہ سے عمل فرمایا تھا
It was narrated from Ibn ‘Umar that he prayed in Jam’a with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم with one Iqamah. (Sahih).