جو شخص تنہا نماز پڑھے اور وہ شخص اذان دے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَعْجَبُ رَبُّکَ مِنْ رَاعِي غَنَمٍ فِي رَأْسِ شَظِيَّةِ الْجَبَلِ يُؤَذِّنُ بِالصَّلَاةِ وَيُصَلِّي فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا إِلَی عَبْدِي هَذَا يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ يَخَافُ مِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ-
محمد بن سلمہ، ابن وہب، عمرو بن حارث، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے تھے کہ خداوند قدوس تعجب کرتا ہے ایسے شخص پر جو پہاڑ کی چوٹی کے کنارے پر اذان دیتا ہے نماز پڑھنے کے واسطے اور وہ شخص نماز ادا کرتا ہے تو خداوند قدوس فرماتا ہے کہ تم لوگ میرے اس بندے کو دیکھو جو اذان دیتا ہے اور نماز پڑھتا ہے میرے خوف کی وجہ سے تو میں نے اس کی مغفرت کردی اور اس کو معاف کردیا اور جنت کا مستحق بنا دیا۔
It was narrated from Rifá’ah bin Rafi’ that while the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was sitting in the row for prayer. The Hadith.’ (Sahih).