TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
پاکی کا بیان
جو خاتون احرام باندھے اور اس کو حیض شروع ہوجائے؟
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا کَانَ بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْکِي فَقَالَ مَا لَکِ أَنَفِسْتِ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ هَذَا أَمَرٌ کَتَبَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنَّ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ وَضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ-
اسحاق بن ابراہیم، سفیان، عبدالرحمن بن قاسم، وہ اپنے والد سے، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حج کے واسطے نکلے حج کے ارادہ سے۔ پس جس وقت مقام سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آگیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں اس وقت رو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا تم کو کیا ہوگیا ہے؟ کیا تم کو حیض آنے لگا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ تو وہ شئی ہے کہ جو (تقدیر میں) لکھ دی گئی ہے خداوند قدوس کی طرف سے آدم کی صاحبزادیوں کے واسطے۔ اب تم وہ تمام کام انجام دو جو کہ حاجی لوگ انجام دیتے ہیں۔ لیکن تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا (باقی کام حیض سے پاکی کے بعد انجام دینا)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں کی جانب سے ایک گائے کی قربانی کی۔
It was narrated that ‘Aishah said: “We went out with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم with no intention other than Hajj. When he was in Sarif I began menstruating. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered upon me and I was weeping. He said: ‘What is the matter with you? Has your Nifas begun?’ I said: ‘Yes.’ He said: ‘This is something that Allah the Mighty and Sublime has decreed for the daughters of Adam. Do what the pilgrims do, but do not perform Tawaf around the House.’ And the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sacrificed a cow on behalf of his wives.” (Sahih)