جنبی شخص کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کی ممانعت

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعَ سِنِينَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا کُلَّ يَوْمٍ أَوْ يَبُولَ فِي مُغْتَسَلِهِ أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيعًا-
قتیبہ، ابوعوانہ، داؤد، حمید بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ میں نے ایک شخص سے ملاقات کی (جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں چار سال تک رہا تھا جس طرح ابوہریرہ رہے تھے) اس شخص نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہعلیہ وآلہ وسلم نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا (ایک روز وقفہ کر لینا بہتر ہے) اور جس جگہ غسل کیا جائے وہاں پر پیشاب کرنے سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کی بھی ممانعت فرمائی کہ عورت کے غسل سے باقی بچے ہوئے پانی سے کوئی شخص غسل کرے اور نہ عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے بلکہ دونوں ساتھ ساتھ پانی لیتے جائیں۔
It was narrated that Humaid bin ‘Abdur-Rahman said: “I met a man who accompanied the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم as Abu Hurairah (may Allah be pleased with him), accompanied him for four years. He said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade any one of us to comb his hair each day, or to urinate in the place where he performs Ghusl, or for a man to perform Ghusl using the leftover water of a woman, or a woman to perform Ghusl using the leftover water of a man — they should scoop it out together.” (Sahih)