جنبی شخص کے ساتھ بیٹھ جا نا اور اس کو چھونے وغیرہ سے متعلق فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَقِيَ الرَّجُلَ مِنْ أَصْحَابِهِ مَاسَحَهُ وَدَعَا لَهُ قَالَ فَرَأَيْتُهُ يَوْمًا بُکْرَةً فَحِدْتُ عَنْهُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُکَ فَحِدْتَ عَنِّي فَقُلْتُ إِنِّي کُنْتُ جُنُبًا فَخَشِيتُ أَنْ تَمَسَّنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ-
اسحاق بن ابراہیم، جریر، شیبانی، ابوبردة، حذیفہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ عادت مبارکہ تھی جس وقت کسی صحابی سے ملاقات فرماتے تو اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے اور اس کے واسطے دعا فرماتے۔ میں نے ایک دفعہ صبح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر رخ بدل دیا۔ پھر دن چڑھنے کے وقت میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تجھ کو دیکھا تو علیحدہ ہو کر چل دیا۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس وقت حالت جنابت میں تھا تو میں ڈر گیا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو ہاتھ نہ لگائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔
It was narrated that Huthaifah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم met a man from among his Companions, he would shake hands with him and supplicate for him. I saw him one day in the early morning, and I tried to avoid him, then I came to him later in the day. He said: ‘I saw you but you were avoiding me.’ I said: ‘I was Junub and I was afraid that you would touch me.’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The Muslim is not made impure (Najis).” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ قَالَ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَهْوَى إِلَيَّ فَقُلْتُ إِنِّي جُنُبٌ فَقَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ-
اسحاق بن منصور، یحیی، مسعر، واصل، ابووائل، حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میری ملاقات ہوئی اور میں اس وقت حالت جنابت میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری جانب کو جھکے میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حالت جنابت میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان ناپاک اور نجس نہیں ہوتا۔
It was narrated from Huthaifah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم met him when he was Junub: “And he came close to me and reached out his hand. I said: ‘I am Junub.’ He said: ‘The Muslim is not made impure (Najis).” (Sahih)
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ قَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ حَتَّی أَغْتَسِلَ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ-
حمید بن مسعدة، بشر، ابن مفضل، حمید، بکر، ابورافع، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کے ایک راستہ میں ان سے ملاقات کی اور وہ (یعنی ابوہریرہ) اس وقت حالت جنابت میں تھے تو وہ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر خاموشی سے سرک گئے اور غسل سے فارغ ہوئے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی تلاش فرمائی تو وہ نہ مل سکے۔ جب واپس آئے تو دریافت فرمایا اے ابوہریرہ تم کس جگہ تھے؟ انہوں نے جواب دیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ملاقات فرمائی تھی تو میں اس وقت حالت جنابت میں تھا۔ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک بیٹھ جانا برا لگا جس وقت تک کہ میں غسل سے فارغ نہ ہوجاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن ناپاک نہیں ہوتا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم met him in one of the streets of Al-Madinah while he was Junub, so he slipped away from him and performed Ghusl. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم noticed he was not there, and when he came he said: ‘Where were you, Abu Hurairah?’ He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, you met us but I was Junub, and I did not want to sit in your presence until I had performed Ghusl.’ He said: ‘Subhan Allah! The believer is not made impure (Najis).” (Sahih)