جنبی شخص برتن میں ہاتھ ڈالنے سے قبل ہاتھ کو پاک کرے

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ وُضِعَ لَهُ الْإِنَائُ فَيَصُبُّ عَلَی يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا الْإِنَائَ حَتَّی إِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَی فِي الْإِنَائِ ثُمَّ صَبَّ بِالْيُمْنَی وَغَسَلَ فَرْجَهُ بِالْيُسْرَی حَتَّی إِذَا فَرَغَ صَبَّ بِالْيُمْنَی عَلَی الْيُسْرَی فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَصُبُّ عَلَی رَأْسِهِ مِلْئَ کَفَّيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی جَسَدِهِ-
احمد بن سلیمان، حسین، زائدة، عطاء بن سائب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت جنابت کا غسل فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے برتن میں پانی رکھا جاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالتے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے قبل۔ جس وقت دونوں ہاتھوں کو دھو کر فارغ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں ہاتھ کو برتن میں ڈالتے اور پانی لے کر بائیں ہاتھ سے اپنی شرم گاہ کو دھوتے۔ جس وقت اس سے فراغت ہو جاتی تو دائیں ہاتھ سے پانی بائیں ہاتھ پر ڈالتے اور دونوں ہاتھ دھوتے پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی تین مرتبہ ڈالتے پھر سر پر پانی ڈالتے تین مرتبہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ہتھیلیاں بھر کر تین مرتبہ جسم پر پانی ڈالتے پھر تمام جسم مبارک پر پانی ڈالتے۔
‘Aishah narrated that when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, performed Ghusl from Janabah, the vessel (of water) would be placed before him, and he would pour water over his hands before putting them into the vessel. When he had washed his hands, he would put his right hand in the vessel then pour water with his right hand and wash his private parts with his left hand. When he had finished, he would pour water with his right hand over his left hand and wash them both. Then he would rinse his mouth and nose three times, then he would pour water filling both of his hands over his head three times, then he would pour water over his body. (Hasan)