جمعہ کے لئے کیسا لباس ہونا چاہئے؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّةً فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْکَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ جَائَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهَا فَأَعْطَی عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا فَکَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِکًا بِمَکَّةَ-
قتیبہ، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ عمر نے ایک جوڑا کپڑے کا فروخت ہوتے ہوئے دیکھا اور وہ ریشمی تھا کہ جس کو عطاء بن حاجت فروخت کرتے تھے تو عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کاش آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کپڑے کو خریدیں اور جمعہ کے دن اور جس دن باہر کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پہنا کریں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس لباس کو وہ شخص پہنے گا کہ جس کا آخرت میں کوئی اور کسی قسم کا حصہ نہیں ہے نہ وہاں کی نعمتوں میں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس قسم کے جوڑے آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک جوڑا حضرت عمر کو دیا۔ عمرنے فرمایا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے یہ کپڑا پہناتے ہیں اور پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطارد کے جوڑوں کے متعلق کیا فرمایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تجھے یہ جوڑا پہننے کیلئے نہیں دیا ہے پھر حضرت عمر نے وہ جوڑا اپنے بھائی کو پہنایا جو کہ مشرک تھا مکہ مکرمہ میں ۔
Abu Al-Ash’ath narrated that he heard Aws bin Aws, the Companion of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever performs Ghusl on Friday and washes (Ghassala), and comes early to the Masjid, walking not riding, and sits close to the Imam and listens attentively and does not engage in idle speech, for every step he takes he will have (the reward of) a year’s worth of good deeds.” (Sahih).
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ سُلَيْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ وَالسِّوَاکَ وَأَنْ يَمَسَّ مِنْ الطِّيبِ مَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ-
ہارون بن عبد اللہ، حسن بن سوار، لیث، خلد، سعید، ابوبکر بن منکدر، عمروبن سلیم، عبدالرحمن بن ابوسعید سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کا غسل کرنا واجب ہے ہر ایک بالغ شخص پر اسی طریقہ سے مسواک کرنا اور خوشبو لگانا اپنی وسعت کے مطابق۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When Friday comes, the angels sit at the doors of the Masjid and record who comes to Jumu’ah prayers. Then, when the Imam comes out, the angels roll up their scrolls.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The one who comes early to Jumu ‘ah prayers is like one who sacrifices a camel, then like one who sacrifices a cow, then like one who sacrifices a sheep, then like one who sacrifices a duck, then like one who sacrifices a chicken, then like one who sacrifices an egg.” (Sahih)