جس وقت کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو اس کو وضو کرنا چاہئے

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنْ اللَّيْلِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يُفْرِغَ عَلَيْهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ-
عمران بن یزید، اسماعیل بن عبد اللہ، اوزاعی، محمد بن مسلم زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم لوگوں میں سے کوئی شخص رات میں نیند سے بیدار ہو تو اس کو اپنا ہاتھ برتن میں نہیں ڈالنا چاہیے کہ جس وقت تک کہ وہ شخص اس پر دو مرتبہ یا تین مرتبہ پانی نہ بہا لے۔ اسلئے کہ معلوم نہیں کہ اس کا ہاتھ کس جگہ رہا یعنی رات میں سوتے وقت کس کس جگہ ہاتھ پڑا۔
Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘When any one of you gets up after (sleeping) at night, let him not put his hand into the vessel until he has poured water on it two or three times, for none of you knows where his hand spent the night.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی ثُمَّ اضْطَجَعَ وَرَقَدَ فَجَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ مُخْتَصَرٌ-
قتیبہ، داؤد، عمرو، کریب، عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک رات میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو دائیں جانب کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا کی اور لیٹ کر ان کو نیند آگئی اس کے بعد مؤذن آگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں فرمایا۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “I prayed with the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم one night, and I stood on his left, but he made me stand on his right, and he prayed. Then he reclined on his side and took a nap, then the Mu‘adhdhin came to him and he prayed, and did not perform Wudu.'' (Sahih)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَنْصَرِفْ وَلْيَرْقُدْ-
یعقوب بن ابراہیم، محمد بن عبدالرحمن طفاوی، ایوب، ابوقلابة، انس سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں میں سے جس وقت کوئی شخص نماز میں اونگھنے لگ جائے تو اس کو چلے جانا چاہیے اور سو جانا چاہیے کیونکہ اونگھ کی حالت میں نماز ادا کرنا بہتر نہیں ہے۔
It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If any one of you feels drowsy during his Salah, let him go and take a nap.” (Sahih)