جس وقت سجدہ میں جائے تو دونوں ہاتھ کس جگہ رکھے؟

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ کُلَيْبٍ يَذْکُرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ کَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ فَکَانَتْ يَدَاهُ مِنْ أُذُنَيْهِ عَلَی الْمَوْضِعِ الَّذِي اسْتَقْبَلَ بِهِمَا الصَّلَاةَ-
احمد بن ناصح، ابن ادریس، عاصم بن کلیب، وائل بن حجر سے روایت ہے کہ میں نے مدینہ منورہ میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز دیکھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انگوٹھے میں نے کانوں کے پاس دیکھے۔ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کرنے کا ارادہ فرمایا تو تکبیر پڑھی دونوں ہاتھ اٹھائے پھر سر اٹھایا اور فرمایا سمع اللہ لمن حمدہ پڑھا پھر تکبیر پڑھی اور سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسی جگہ تھے کہ جس جگہ نماز کے شروع میں تھے۔
It was narrated that Abu Is said: “Al-Bara’ described the prostration to us. He placed his hands on the ground and raised his posterior and said: ‘This is what I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم doing.” (Da’if)