TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
پاکی کا بیان
جس وقت جنبی شخص سونے کا قصد کرے تو اس کو چاہئے کہ وضو کرے اور عضو مخصوص دھولے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَکَرَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ مِنْ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَکَ ثُمَّ نَمْ-
قتیبہ، مالک، عبداللہ بن دینار، عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے کہ عمر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا کہ مجھ کو رات کے وقت جنابت ہو جاتی ہے اور اس وقت غسل کرنے کا موقعہ نہیں ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم وضو کرلو اور شرم گاہ دھو ڈالو اس کے بعد سو سکتے ہو۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “Umar mentioned to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم that he became Junub at night, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Perform Wudu and wash your penis, then sleep.” (Sahih)