جس وقت تک فروخت کر نے والا اور خریدار دونوں علیحدہ نہ ہوں اس وقت تک ان کو اختیار حاصل ہے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُتَبَايِعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلَّا أَنْ يَکُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَقِيلَهُ-
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن عجلان، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فروخت کر نے والا اور خریدار دونوں کو اختیار ہے جس وقت تک وہ علیحدہ نہ ہوں لیکن یہ کہ بیع کا معاملہ خود اختیار کے ساتھ ہو تو اس میں اختیار حاصل رہے گا۔ علیحدہ ہونے کے بعد بھی اور جائز نہیں ہے ایک دوسرے سے الگ رہنا اس اندیشہ سے کہ وہ فسخ نہ کریں۔
It was narrated from Anas that there was a man whose mental faculties were lacking, and he used to buy and sell. His family came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: “Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم; stop him.” So the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم called him, and told him not to do that. He said: “Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I cannot bear to be away from business.” He said, “If you engage in a deal, then say: ‘There is no intention to deceive.” (Sahih)