جس برتن میں کتا منہ ڈال کر پی لے تو اس کو مٹی سے مانجھنے کے بارے میں

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ وَرَخَّصَ فِي کَلْبِ الصَّيْدِ وَالْغَنَمِ وَقَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ بِالتُّرَابِسُؤْرُ الْهِرَّةِ-
محمد بن عبدالاعلی ، خالد ، شعبہ، ابوتیاح ، حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کے مارنے کا حکم فرمایا لیکن شکاری کتے کو بکریوں کے گلے کا محافظ کتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے کتے کے پالنے کی اجازت عطا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کتابرتن میں منہ ڈال کر چپ چپ کر کے پانی پی لے تو اس کو سات مرتبہ دھو اور آٹھویں مرتبہ میں اس برتن کو مٹی سے مانجھ کر وضو کرو۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Al-Mughaffal that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded that dogs be killed, but he made an exception for hunting dogs and sheepdogs and said: “If a dog licks a vessel then wash it seven times, and rub it the eighth time with dust.” (Sahih)