جسم گدوانے والیوں کا بیان اور راویوں کا اختلاف اور راویوں کے اختلاف کا بیان

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ آکِلُ الرِّبَا وَمُوکِلُهُ وَکَاتِبُهُ إِذَا عَلِمُوا ذَلِکَ وَالْوَاشِمَةُ وَالْمَوْشُومَةُ لِلْحُسْنِ وَلَاوِي الصَّدَقَةِ وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِيًّا بَعْدَ الْهِجْرَةِ مَلْعُونُونَ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، الاعمش، عبداللہ بن مرة، حارث، عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا سود کھانے والا اور کھلانے والا اور سود کا حساب لکھنے والا جس وقت وہ واقف ہوں (کہ سود لینا حرام ہے) اور خوبصورتی (بڑھانے کے لیے) بال گوندنے اور بال گوندوانے والی پر اور صدقہ خیرات روکنے والے پر جو کہ ہجرت کے بعد اسلام سے منحرف ہو جائے ان تمام لوگوں پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لعنت ہے تاقیامت۔
It was narrated that from ‘Ata’ bin As-Sa’ib, from Ash-Sha’bi who said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : cursed the one who consumes Riba, the one who pays it, the one who witnesses it and the one who writes it down; the woman who does tattoos and the woman who has that done; and he forbade wailing (in mourning), but he did not say that its doer is cursed.” (Hasan)
أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا حُصَيْنٌ وَمُغِيرَةُ وَابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَکَاتِبَهُ وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ النَّوْحِ أَرْسَلَهُ ابْنُ عَوْنٍ وَعَطَائُ بْنُ السَّائِبِ-
زیاد بن ایوب، ہشیم، حصین و مغیرہ و ابن عون، شعبی، حارث، علی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانے اور کھلانے والے پر اور سود کے لکھنے والے پر اور صدقہ کو روکنے والے پر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے چیخ کر رونے سے مرنے والے پر۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “A woman who did tattoos was brought to ‘Umar and he said: ‘I adjure you by Allah, did any one among you hear (anything from) the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم AbuHurairah said: “I stood up and said: ‘Commander of the Believers! I heard him (say something).’ He said: ‘What did you hear?’ I said: ‘I heard him say: Do not do tattoos and do not have tattoos done.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْحَارِثِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَشَاهِدَهُ وَکَاتِبَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ قَالَ إِلَّا مِنْ دَائٍ فَقَالَ نَعَمْ وَالْحَالُّ وَالْمُحَلَّلُ لَهُ وَمَانِعُ الصَّدَقَةِ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ-
حمید بن مسعدة، یزید بن زریع، ابن عون، شعبی، حارث سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانے والے پر اور کھلانے والے پر اور سود کے گواہ پر اور سود لکھنے والے پر اور گوندنے والی پر اور گدوانے والی پر اور ایک آدمی نے کہا کہ اگر مرض کی وجہ سے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خیر اور حلالہ کرنے والے پر اور جس کے واسطے حلالہ کیا جائے اور صدقہ خیرات روکنے والے پر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے نوحہ سے لیکن لعنت نہیں فرمائی۔
It was narrated that Ibn Masud said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم cursing Al-Mutanammisat, women who have there teeth separated, and women who have tattoos done, those who ‘change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَشَاهِدَهُ وَکَاتِبَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ وَنَهَی عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ صَاحِبَ-
ترجمہ سابقہ حدیث کے مطابق ہے لیکن اس میں حلالہ اور صدقہ کا تذکرہ نہیں ہے۔
It was narrated that ‘Abdullah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم cursing Al Mutanammisat, women who have their teeth separated, and women who have tattoos done, those who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَالَ أَنْشُدُکُمْ بِاللَّهِ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْکُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُهُ قَالَ فَمَا سَمِعْتَهُ قُلْتُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ-
اسحاق بن ابراہیم، جریر، عمارة، ابوزرعة، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر کی خدمت میں ایک عورت پیش ہوئی جو کہ (جسم) گودا کرتی تھی۔ انہوں نے فرمایا میں تم کو قسم دیتا ہوں اللہ کی تم میں سے کسی نے سنا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلہ میں۔ میں اٹھا اور کہا اے امیر المومنین میں نے سنا ہے انہوں نے فرمایا کیا سنا ہے؟ میں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ نہ گودو نہ گدوا۔
It was narrated that ‘Abdullah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم j say: ‘May Allah curse Al-Mutanammisat Women who have tattoos done and Women who have their teeth separated, those who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)