تیز لکڑی سے ذبح کرنا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرْسِلُ کَلْبِي فَآخُذُ الصَّيْدَ فَلَا أَجِدُ مَا أُذَکِّيهِ بِهِ فَأَذْبَحُهُ بِالْمَرْوَةِ وَبِالْعَصَا قَالَ أَنْهِرْ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ-
محمد بن عبدالاعلی و اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، سماک، مری بن قطری، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں (شکار کی طرف) کتا چھورتا ہوں پھر وہ شکار پکڑتا ہے اور مجھ کو ذبح کرنے کے واسطے (چاقو وغیرہ) نہیں ملتا تو میں ذبح کرتا ہوں تیز پتھر اور لکڑی سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم خون بہا دو کہ جس سے دل چاہے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر۔
It was narrated from Rafi’ bin Khadij that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If the blood is shed and the name of Allah is mentioned, then eat, unless (it is slaughtered) with teeth or nails.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَلَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ فَحَدَّثَنِي عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ نَاقَةٌ تَرْعَی فِي قِبَلِ أُحُدٍ فَعُرِضَ لَهَا فَنَحَرَهَا بِوَتَدٍ فَقُلْتُ لِزَيْدٍ وَتَدٌ مِنْ خَشَبٍ أَوْ حَدِيدٍ قَالَ لَا بَلْ خَشَبٌ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَأَمَرَهُ بِأَکْلِهَا-
محمد بن معمر، حبان بن ہلال، جریر بن حازم، ایوب، زید بن اسلم، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، ابوسعید خدری نے فرمایا ایک انصاری شخص کی اونٹنی (گھاس) چرا کرتی تھی احد پہاڑ کی جانب پھر اس کو عارضہ ہوگیا (یعنی وہ علیل ہو گئی) تو اس شخص نے اس اونٹنی کو ایک کھونٹی سے نحر کر دیا حضرت ایوب نے کہا کہ میں نے حضرت زید بن اسلم سے دریافت کیا کھونٹی لکڑی تھی یا لوہے کی؟ تو انہوں نے کہا لکڑی کی پھر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے کھانے کی اجازت عطاء فرمائی۔
It was narrated that Rafi’ bin KhadIj said: “I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, we are going to meet the enemy tomorrow and we do not have any knives.’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If the blood is shed and the name of Allah is mentioned, then eat, unless (it is slaughtered) with teeth or nails, and I will tell you about that. As for teeth, they are bones, and as for nails, they are the knives of the Ethiopians.” (Sahih)