تہہ بند لنگی میں نماز ادا کرنا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کَانَ رِجَالٌ يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاقِدِينَ أُزْرَهُمْ کَهَيْئَةِ الصِّبْيَانِ فَقِيلَ لِلنِّسَائِ لَا تَرْفَعْنَ رُئُوسَکُنَّ حَتَّی يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا-
عبیداللہ بن سعید، یحیی، سفیان، ابوحازم ، سہل بن سعد سے روایت ہے کہ کچھ لوگ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ہمراہ نمازیں ادا فرماتے تھے تہہ بند کو باندھے ہوئے لڑکوں کی طرح سے (مطلب یہ ہے کہ جس وقت وہ لوگ سجدہ میں جاتے تھے تو پیچھے کی جانب سے ان کی ستر دکھلائی دیتی تھی) تو خواتین کو حکم ہوا تھا کہ وہ (سجدہ سے) سر نہ اٹھاویں جس وقت تک مرد سیدھے نہ کھڑے ہوں۔
It was narrated that ‘Amr bin Salamah said: “When my people came back from the Prophet they said that he had said: ‘Let the one who recites the Qur’an most lead you in prayer.’ So they called me and taught me how to bow and prostrate, and I used to lead them in prayer, wearing a torn cloak, and they used to say to my father: ‘Will you not conceal your son’s backside from us?” (Sahih)
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ لَمَّا رَجَعَ قَوْمِي مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا إِنَّهُ قَالَ لِيَؤُمَّکُمْ أَکْثَرُکُمْ قِرَائَةً لِلْقُرْآنِ قَالَ فَدَعَوْنِي فَعَلَّمُونِي الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ فَکُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ وَکَانَتْ عَلَيَّ بُرْدَةٌ مَفْتُوقَةٌ فَکَانُوا يَقُولُونَ لِأَبِي أَلَا تُغَطِّي عَنَّا اسْتَ ابْنِکَ-
شعیب بن یوسف، یزید بن ہارون، عاصم، عمرو بن سلمہ سے روایت ہے کہ جس وقت میری قوم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے واپس آئی تو اس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں کی وہ شخص امامت کرے جو قرآن کریم کا زیادہ علم رکھتا ہو لوگوں نے مجھ کو بلایا (کیونکہ میں قرآن کریم کا زیادہ علم رکھتا تھا) اور رکوع اور سجدہ مجھ کو سکھلائے میں نماز کی امامت کرتا تھا اور اس وقت میرے جسم پر ایک بوسیدہ قسم کی چادر ہوتی تھی اور لوگ میرے والد سے عرض کرتے کہ تم اپنے لڑکے کے ستر کا ہم سے پردہ نہیں کرتے۔
It was narrated that ‘ishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray at night when I was beside him and I was menstruating, and there was a garment over me, part of which was over the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .“ (Sahih).