بحالت نماز شیطان پر لعنت کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْکَ ثُمَّ قَالَ أَلْعَنُکَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ ثَلَاثًا وَبَسَطَ يَدَهُ کَأَنَّهُ يَتَنَاوَلُ شَيْئًا فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ الصَّلَاةِ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ سَمِعْنَاکَ تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ شَيْئًا لَمْ نَسْمَعْکَ تَقُولُهُ قَبْلَ ذَلِکَ وَرَأَيْنَاکَ بَسَطْتَ يَدَکَ قَالَ إِنَّ عَدُوَّ اللَّهِ إِبْلِيسَ جَائَ بِشِهَابٍ مِنْ نَارٍ لِيَجْعَلَهُ فِي وَجْهِي فَقُلْتُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قُلْتُ أَلْعَنُکَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ فَلَمْ يَسْتَأْخِرْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ آخُذَهُ وَاللَّهِ لَوْلَا دَعْوَةُ أَخِينَا سُلَيْمَانَ لَأَصْبَحَ مُوثَقًا بِهَا يَلْعَبُ بِهِ وِلْدَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ-
محمد بن سلمہ، ابن وہب، معاویہ بن صالح، ربیعة بن یزید، ابوادریس خولانی، ابودرداء سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا فرمانے کے واسطے کھڑے ہوئے۔ ہم نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں تجھ سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں پھر ارشاد فرمایا کہ میں تجھ پر خدا کی لعنت بھیجتا ہوں یہ جملہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا اور اپنا ہاتھ پھیلایا کہ جس طریقہ سے کہ کسی چیز کو پکڑتے ہیں پس جس وقت نماز سے فراغت ہوگئی تو ہم لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے دوران اس طریقہ سے کہتے ہوئے سنا ہے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہاتھ پھیلاتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خدا کا دشمن ملعون شیطان ایک آگ کا شعلہ لے کر میرے منہ میں لگانے کے واسطے آیا تھا ۔ میں نے کہا کہ میں تجھ سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں یہ جملہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا پھر میں نے کہا کہ میں تجھ پر لعنت بھیجتا ہوں خدا کی۔ اس وقت بھی وہ پیچھے کی جانب نہیں ہٹا تو میں نے چاہا کہ اس کو پکڑ لوں لیکن خدا کی قسم! اگر سلیمان کی دعا کا مجھ کو خیال نہ رہتا تو میں اس کو باندھ لیتا پھر صبح کو مدینہ کے لڑکے اس سے کھیلتے۔
It was narrated from Abu Hurairah that a Bedouin entered the Masjid and prayed two Rak’ahs, then he said: “Allah, have mercy on me and on Muhammad and do not have mercy on anyone else.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “You have limited something vast.” (Sahih)