باب طریقہ مسواک

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَنُّ وَطَرَفُ السِّوَاکِ عَلَی لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ عَأْ عَأْ-
احمد بن عبدہ، حماد بن زید، غیلان بن جریر، ابوبردة، ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز میں حضرت جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا کونا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک پر تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت عا عا کر رہے تھے یعنی اس طرح کے الفاظ کہہ کر حلق کی صفائی کر رہے تھے۔
It was narrated that Abu Musa said: “I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he was using the Siwak, and the end of the Siwak was on his tongue, and he was saying, “A’, ‘a’.”(Sahih)