ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنِّي لَأَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ يَقْرَأُ بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِشْرِينَ سُورَةً فِي عَشْرِ رَکَعَاتٍ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ عَلْقَمَةَ فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا عَلْقَمَةُ فَسَأَلْنَاهُ فَأَخْبَرَنَا بِهِنَّ-
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، شقیق، عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام سورتوں سے واقف ہوں کہ ایک دوسرے کے مشابہ ہیں اور وہ سورتیں بیس ہیں۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سورتوں کو دس رکعات میں پڑھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے حضرت علقمہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور اندر داخل ہوئے۔ اس کے بعد حضرت علقمہ باہر کی جانب نکلے۔ حضرت شقیق نے بیان فرمایا کہ ہم نے ان سے دریافت کیا ان سورت سے متعلق تو انہوں نے بیان فرمایا۔
It was narrated from ‘Abdullah that a man came to him and said: “Last night I recited Al Mufassal in one Rak’ah.” He said: “That is like reciting poetry. But the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to recite similar Surahs, twenty Sàrahs from Al-Mufassal, those that start with Ha-Mim.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَکْعَةٍ قَالَ هَذًّا کَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ فَذَکَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ سُورَتَيْنِ فِي رَکْعَةٍ-
اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، عمرو بن مرة، ابووائل سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن مسعود کے سامنے نقل کیا کہ میں نے مفصل کو (یعنی اس کی تمام سورتوں کو یعنی سورت حجرات سے لے کر آخر تک کی سورت کو) ایک ہی رکعت میں تلاوت کیا انہوں نے فرمایا کہ یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوگیا اور میں ان سورتوں کو شناخت کرتا ہوں جو کہ ایک دوسرے کے مشابہ ہیں۔ جن کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ساتھ شامل کر کے پڑھا کرتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مفصل کی بیس سورتیں بیان فرمائیں اور ہر ایک رکعت میں دو دو سورت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھا کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Abdullah bin As-Sa’ib said: “I was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the day of the Conquest (of Makkah). He prayed in front of the Ka’bah. He took off his shoes and placed them to his left, and he started to recite Sarat Al-Mu’minan. When he reached the passage that mentions Musaand ‘Eisa, peace be upon them both, he started coughing, then he bowed.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي قَرَأْتُ اللَّيْلَةَ الْمُفَصَّلَ فِي رَکْعَةٍ فَقَالَ هَذًّا کَهَذِّ الشِّعْرِ لَکِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ مِنْ آلِ حم-
عمرو بن منصور، عبداللہ بن رجاء، اسرائیل، ابوحصین، یحیی بن وثاب، مسروق، عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ میں نے آج کی رات ایک رکعت میں پوری مفصل سورتیں پڑھ دیں انہوں نے فرمایا کہ کیا شعر کی طرح سے تم اڑتے ہوئے چلے گئے لیکن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو سورت کو جوڑ کر تلاوت فرمایا کرتے تھے اور وہ مفصل کی بیس سورتیں تھیں یعنی حم سے لے کر آخر قرآن کریم تک۔
It was narrated from Hudhaifah that he prayed beside the Prophet one night. He recited, and when he came to a verse that mentioned punishment, he would pause and seek refuge with Allah; if he came to a verse that mentioned mercy, he would pause and pray for mercy. In his bowing he would say: ‘ (Glory be to my Lord Almighty)’ and in his prostration he would say: ‘Sub Rabbil-A‘la (Glory be to my Lord the Most High).” (Sahih).