TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
حیض کا بیان
اگر کوئی خاتون بحالت حیض شوہر کے سر میں کنگھا کرے اور شوہر مسجد میں معتکف ہو
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا کَانَتْ تُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ مُعْتَکِفٌ فَيُنَاوِلُهَا رَأْسَهُ وَهِيَ فِي حُجْرَتِهَا-
نصربن علی، عبدالاعلی، معمر، زہری، عروہ، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھیں اور وہ حالت حیض میں ہوتی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معتکف ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک ان کو دے دیتے اور وہ اپنے حجرے میں ہوتی تھیں۔
It was narrated from ‘Aishah that she used to comb the hair of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when she was menstruating and he was performing I’tikaf. He would put his head out to her while she was in her room. (Sahih)