اگر کسی خاتون کو طواف زیارت کے بعد ماہواری آجائے تو کیا حکم ہے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا أَلَمْ تَکُنْ طَافَتْ مَعَکُنَّ بِالْبَيْتِ قَالَتْ بَلَی قَالَ فَاخْرُجْنَ-
محمد بن سلمہ، عبدالرحمن بن قاسم، مالک، عبداللہ بن ابوبکر، عمرة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا حضرت صفیہ بنت حیی کو حیض شروع ہوگیا ہے تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا کہ انہوں نے ہم کو ٹھہرا رکھا ہو بیت اللہ کا انہوں نے طواف نہیں کیا تھا؟ (یعنی طواف زیارت جو کہ ایک رکن ہے حج کا تو کیا وہ اس سے فارغ نہیں ہوگئی تھیں) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا وہ طواف سے فارغ ہوگئی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر روانہ ہو چلو۔
It was narrated from ‘Aishah that she said to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: “Safiyyah bint Huyai began menstruating.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Perhaps she has detained us. Did she not circumambulate the House with you?” She said: “Yes.” He said: “Then you can leave.” (Sahih)