انگوٹھی اتارنا اور اس کو نہ پہننا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهُ قَالَ شَغَلَنِي هَذَا عَنْکُمْ مُنْذُ الْيَوْمَ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وَإِلَيْکُمْ نَظْرَةٌ ثُمَّ أَلْقَاهُ-
محمد بن علی بن حرب، عثمان بن عمر، مالک بن مغول، سلیمان شیبانی، سعید بن جبیر، ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کو پہن لیا پھر فرمایا اس انگوٹھی نے میری توجہ ہٹا دی میں کبھی انگوٹھی کو دیکھتا ہوں اور اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ انگوٹھی اتار دی۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم put on a ring of gold, and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings of gold too. Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم threw it away, and the people threw their rings away too. Then he took a ring of silver and he used to seal letters with it, but he did not wear it. (Hasan)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَکَانَ يَلْبَسُهُ فَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ کَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ وَقَالَ إِنِّي کُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَی بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ-
قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پہنا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب کیا لوگوں نے بھی اسی طرح کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو اتار لیا اور فرمایا میں اس انگوٹھی کو پہنا کرتا تھا اور میں اس کا نگینہ اندر کی جانب رکھا کرتا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار کر پھینک ڈالا اور فرمایا خدا کی قسم اس کو میں اب کبھی نہ پہنوں گا لوگوں نے بھی (آخر کار) اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم put on a ring of gold and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings too. Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم threw it away and said: “I will never wear it again.” Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم took a ring of silver, and wore it on his hand. Then it was on the hand of Abu Bakr, then on the hand of ‘Umar, then on the hand of ‘Uthman, until it was lost in the well of ArIs. (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قِرَائَةً عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ رَأَی فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا فَصَنَعُوهُ فَلَبِسُوهُ فَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَرَحَ النَّاسُ-
محمد بن سلیمان، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، انس سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک چاندی کی انگوٹھی دیکھی ایک روز لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں اور ان کو پہن لیا پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار دیا اور لوگوں نے بھی اس کو اتار دیا۔
It was narrated from Abu Al-Ahwas that his father said: “I entered upon the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he saw me looking scruffy. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Do you have anything?’ He said: ‘Yes, Allah has given me all kinds of wealth.’ He said: ‘If you have wealth, let it be seen on you.”(Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَکَانَ جَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ کَفِّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ فَطَرَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَکَانَ يَخْتِمُ بِهِ وَلَا يَلْبَسُهُ-
قتیبہ، ابوعوانة، ابوبشر، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب فرمایا لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار دیا۔ چنانچہ لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار دیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مہر لگاتے لیکن اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں پہنتے تھے۔
It was narrated from ‘Umar bin Al-Khattab that he saw a Hullah of Sira’ silk being offered for sale at the door of the Masjid. I said ''O' Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, why don’t you buy this and wear it on Fridays, and (when meeting) the delegations when they come to you?” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “This is only worn by one who has no share in the Hereafter.” After that some (other) Hullahs were brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he gave me one. He said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, you gave me this when you said what you said about it!” The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “I did not give it to you to wear it! Rather I gave it to you to give away or to sell.” So ‘Umar gave it to a brother of his on his mother’s side who was an idolater.(Sahih)
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ کَفِّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ فَأَلْقَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ثُمَّ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَأَدْخَلَهُ فِي يَدِهِ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ عُمَرَ ثُمَّ کَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّی هَلَکَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ-
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن بشر، عبید اللہ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا لوگوں نے بھی اسی طرح کی انگوٹھیاں بنوائیں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار دیا اور فرمایا میں اب کبھی اس کو نہیں پہنوں گا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس کو اپنے ہاتھ میں رکھا پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر صدیق کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت عثمان کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ ابریس (نامی) کنوئیں میں گر گئی پھر کافی تلاش کے بعد بھی نہ مل سکی اور اس دن سے ہی فتنہ (و فساد) شروع ہوگیا۔
It was narrated that Anas said: “I saw Zainab, the daughter of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , wearing a Qamis of Sira’.” (Da’if)