TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ
انصاف کی بات کہنے پر بیعت کر نے سے متعلق
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ أَنَّ أَبَاهُ الْوَلِيدَ حَدَّثَهُ عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِنَا وَيُسْرِنَا وَمَنْشَطِنَا وَمَکَارِهِنَا وَعَلَی أَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَعَلَی أَنْ نَقُولَ بِالْعَدْلِ أَيْنَ کُنَّا لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ-
ہارون بن عبداللہ، ابواسامہ، ولید بن کثیر، عبادة بن ولید ، عبادة بن صامت سے روایت ہے کہ ہم لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سننے اور ماننے یعنی سماعت و اطاعت پر بیعت کی (مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو حکم صادر فرمائیں گے ہم لوگ اس کے مطابق عمل کریں گے) آسانی اور دشواری اور خوشی اور رنج ہر ایک حالت میں اور جو شخص ہمارے اوپر امیر مقرر ہوگا اس سے نہ جھگڑنے پر اور ہمیشہ لوگ حق کے پابند رہیں گے جس جگہ ہوں ہم لوگ کسی برا کہنے والی کی برائی سے نہیں ڈریں گے۔ ہم نے بیعت کی اس پر (یعنی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو ہم سے زیادہ عطاء فرمائیں گے تو ہم لوگ جھگڑا نہیں کریں گے اور جس جگہ ہوں گے سچ کہیں گے۔ ہم نے انصاف کی بات کہنے پر بیعت کی کہ ہم جس جگہ ہوں اور ہم خوفزدہ ہوں گے۔ اللہ کے کام میں کسی برا کہنے والے کے برا کہنے سے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “You have to obey when you feel energetic and when you feel tired, during your ease and your hardship, and when others are preferred over you.” (Sahih).